اتوار, 24 نومبر 2024


عمران فاروق قتل کیس اہم سمت میں داخل

ایمزٹی وی(کراچی) سپریم کورٹ نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی کی درخواست

ضمانت کی سماعت کی، عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کےعدالت میں دیے گئے بیان کی کوئی کاپی منسلک نہیں کی گئی، ایسے ملزمان کےبیانات کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے کیس کا ریکارڈ فوری طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کردی۔

وقفے کے بعد کیس کے دوبارہ سماعت پرایف آئی اے کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا اورتفتیشی افسرنے موقف اختیار کیا کہ ملزم معظم علی ہی عمران فاروق کے قتل کا مرکزی ملزم ہے،

اس نے ایک اورگرفتارملزم خالد شمیم کے گھر پربیٹھ کرعمران فاروق کے قتل کی سازش تیار کی، معظم علی نے اپنے بنائے منصوبے پرعمل کے لیے دو افراد کو برطانیہ کے ویزے لگوا کرلندن بھیجا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ماتحت عدالت اورہائی کورٹ کے فیصلے کوبرقراررکھتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے

کہ ملزم معظم علی نے ہی دیگر ملزمان کو مالی معاونت فراہم کی، اس لئے ملزم کی درخواست کو منظور نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی، خالد شمیم اورسید محسن علی زیرحراست ہیں، خالد شمیم اور سید محسن علی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment