منگل, 26 نومبر 2024


گڈ اور بیڈ طالبان کا فرق ختم ہونا چاہئے,قادرمگسی

ایمزٹی وی(ٹنڈو الہ یار)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹرقادر مگسی کا کہناہےکہ ہم نے آپریشن ضرب عزب کی غیر مشروت حمایت کی ہے لیکن یہ آپریشن سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔ ٹنڈو الہ یار میں میڈیاسے گفتگو میں قادر مگسی نےکہاکہ عید سے ایک روز قبل حیدرآباد پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکن کو مبینہ طورپر جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا۔


اگر پولیس اہلکار خود جج بن گئے تو معاشرے میں انارکی پھیلی گی۔اگر کوئی کارکن جرائم میں ملوث ہے تو اُسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے۔ انھوں نے کہا کہ اب گڈ اور بیڈ طالبان کا فرق ختم ہونا چاہئے۔موجودہ ایم کیوایم پاکستان کا سیٹ اپ سب دیکھاوا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment