ایمز ٹی وی(کراچی) ملک بھرمیں کڑاکےکی سردی پڑنے لگی۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی سولہ تک گرگیا۔ محکمہ موسمیات نے کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں بھی بوندیں پڑنے کا امکان ہے ۔
ملک بھرمیں جاڑا اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا کہ پارہ ابھی مزید گرے گا۔ کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا
جمعہ سے اتوار کے دوران بلوچستان جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران سندھ میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش اور مزید سردی بڑھنےکی پیشگوئی کی ہے۔
میدانی علاقوں کےعلاوہ جنوبی پنجاب میں بھی جل تھل کا امکان ہے جبکہ خیبر پختون خوااور شمالی علاقہ جات میں ہفتہ سے بدھ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔