ھفتہ, 21 ستمبر 2024


مصطفیٰ کمال نے پارٹی ختم کرنے کااعلان کردیا

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے23مارچ کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جس دن لگا پارٹی ملک و قوم کا نقصان کر رہی ہے اسی دن پارٹی ختم کر دیں گے ۔کراچی کے تاجر یہاں کاروبار کر کے جہاد کر رہے ہیں ، الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے شہر کو تباہ کر دیا ۔کراچی کا حل پاکستان کا حل ہے یہ ملک نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلے گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے، مہاجرکے نام پرجتنا مینڈیٹ تھا سب ان کو دے دیا۔یہ بات غلط ہے کہ مہاجر بانی ایم کیو ایم سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں ۔22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم کا دفاع ان لوگوں کے لیے مشکل ہوگیا تھا۔
تقریب میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان بھی شریک ہوئے۔عبدالحسیب خان کے تقریب میں پہنچنے پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ان کا استقبال کیا ۔
 
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست میرے لیے بریڈ اینڈ بٹر نہیں ، ہم اقتدار حاصل کرنے نہیں آئے بلکہ بھائی کو بھائی سے ملانے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حصے کے چراغ کو جلانے کی کوشش کی ہے،23 مارچ کو ہماری جدوجہد کا ایک سال مکمل ہوجائیگا۔ ایم کیو ایم ابھی بھی لوگوں کو لڑانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ہمیں اختلافات رکھتے ہوئے جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment