بدھ, 01 مئی 2024


لوگ کسی بھی قسم کے دہشت گرد عناصرسے مت ڈریں، ترجمان رینجرز

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ رینجرز کے ترجمان کرنل طاہرمحمود کا کہنا تھا کہ لوگ کسی بھی قسم کے دہشت گرد عناصرسے مت ڈریں، عوام کے تعاون کو سراہتے ہیں، کراچی میں امن قائم کرکے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ رینجرزکراچی میں امن قائم کرکے رہے گی اور اس کے لئے عوام کا تعاون قابلِ تعریف ہے۔ کسی بھی شخص یا جماعت کی جانب سے بھتے کا مطالبہ کیا جائے تو اس کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن نمبر 1101 پردیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغۂ رازرکھا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment