جمعہ, 08 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


انٹرمیڈیٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ایمز ٹی وی (کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے طلباء کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن، امپروومنٹ آف ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسز کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشنوں سے ضروری تصدیق کے بعد جبکہ ریگولر امیدوار اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق کے بعد بروز منگل 14اپریل 2015ء سے بروز جمعرات 16اپریل 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق ریگولر امیدوارامتحانی فارم کے ساتھ اپنا انرولمنٹ اور پرائیویٹ امیدوار اپنا رجسٹریشن جمع کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو اپنے رہائشی پتہ کا دستاویزی ثبوت بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا تاریخوں میں فارم جمع کروانے والے تمام طالب علم اپنے ایڈمٹ کارڈز بدھ 22اپریل اور جمعرات 23اپریل کو بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشنوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment