بدھ, 27 نومبر 2024


تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے،عمران خان

 

ایمز ٹی وی (سہون) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے میں ہے۔ عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے، کیونکہ سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا گیا ہے جو باہر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے، ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں روزگاراور غربت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں،چھوٹے کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے عوام کو سہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ک ہندھ کے لوگوں کو اپنا پیغام بتانے آرہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment