ایمز ٹی وی(پاکستان)ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سنیچر 16 مئی سے کسی بھی موبائل ِسم کی تصدیق نہیں کی جائے گی جبکہ دو کڑور 20 لاکھ سموں کو بلاک کیا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 17 روز کی توسیع کی تھی۔پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 15 مئی کی ڈیڈ لائن تک ملک بھر میں آٹھ کڑور سموں کی تصدیق کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد سموں کی تصدیق کا معاملہ وائٹ پیپر میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی سموں کی عارضی تصدیق کی گئی ہے اور وطن واپسی پر ان کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔پی ٹی آے کے مطابق ملک میں موجود 80 لاکھ سے زائدغیر رجسٹرڈ سموں کو بلاک کیا جائے گا۔