پیر, 06 مئی 2024


ضمنی الیکشن,این اے 247میں پولنگ کا عمل جاری

 

کراچی :قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے،جو شام 5بجے تک جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم عارف علوی کے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ نشستیں خالی ہوئیں جن پرآج ضمنی انتخاب کے لیے پو لنگ ہو رہی ہے۔
تحریک انصاف کی جا نب سے این اے 247پر آفتاب صدیقی،ایم کیو ایم کی طرف سے صادق افتخار،پیپلز پارٹی کی جانب سے قیصر نظامانی اور پاک سر زمین پارٹی کے ارشدوہرہ میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 247میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5لاکھ46ہزار1 45ہے،جبکہ الیکشن کمیشن نے بتا یا کہ 247کے لئے 240پولنگ اسٹیشنزبنائے گئے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment