جمعہ, 22 نومبر 2024


چنگ چی رکشہ 6 روٹس پر چلانے کا فیصلہ

 

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں چنگ چی رکشوں شہر کے 6 روٹس پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکام کے تحت چنگ چی رکشوں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ اب چنگ چی رکشے لائسنس اور فٹنس کے بعد سڑک پر چل سکیں گے چنگ چی رکشہ کا روٹ شہر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم اور اہم شاہراہوں کو متاثر نہیں کرے گا۔ شہر میں 6 روٹس پر چنگ چی رکشہ کو اجازت دی گئی ہے، یوپی موڑ سے خواجہ اجمیر نگری، نانگن چورنگی سے اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس روٹ ہونگے، بکرا منڈی سے لی مارکیٹ اور بکرا منڈی سے منگھو پیر روڈ پر بھی چنگ چی رکشے چلیں گے، 2 منٹ چورنگی سے نارتھ کراچی 6 نمبر اور ناگن سے گودھرا موڑ بھی روٹ میں شامل ہیں۔ چنگ چی رکشے پر کرائے کے میٹر ز کی تنصیب بھی لازمی ہوگی۔ اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائیز، ڈی ا?ئی جی ٹریفک اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment