راﺅانوازاتنے دن مفرور رہا کیسے جانے دیں، چیف جسٹس اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅانوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مجھے معلوم ہے راﺅانوار کو کیسے پکڑایا۔ راﺅانوازاتنے دن مفرور رہا کیسے جانے دیں ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق ایس ایس پی ملیرراﺅانوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے راﺅانوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے،مجھے معلوم ہے راﺅانوار کیسے پکڑایا گیا ،سابق ایس ایس پی ملیر اتنے دن مفرور رہا ،کیسے جانے دیں چیف جسٹس پاکستان نے راﺅانوار کو سہولیات دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے کیوں نہیں بتایاراﺅانوار کو سہولیات دی جا رہی ہیں ،کیا یہ ریاست کیلئے خصوصی آدمی ہے جو سہولیات دی جا رہی ہیں ،راﺅانوار باہر جانے کی بات کر رہا ہے تو اس کا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہئے،چیف جسٹس نے کہا کہ راﺅ انوار یہاں سے کمایا ہوا پیسہ باہر لے جانا چاہتا ہوگا،راﺅانوار نے ایک بندہ مار دیا اب باہر جانے کا کہہ رہے ہیں ، گھروالوں سے کہیں یہاں آکر مل لیں۔