ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے ماہرین نے چاند ستاروں اور سیاروں کی خوبصورتی سے متاثر ہو کرکیسٹروڈوم نامی ٹیلی اسکوپ بنالی ہے ،اس منفرد ایجاد کے ذریعے آسمان پر موجود ہر شے کو 600 گنا بڑا کر کے دیکھا جا سکے گا۔ کراچی اسٹرونومر سوسائٹی ایک سال کی محنت کے بعد بالآخر ایک منفرد ٹیلی اسکوپ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کیسٹروڈوم نامی اس ایجاد کے ذریعے گھر بیٹھ کر آسمان کی بلندیوں کا نظارا کرنا ممکن ہو سکے گا۔ آسمان کی رعنائیوں اور جگمگاتے ستاروں کی دنیا کو مسخر کرنے کے لیے بنائی جانے والی یہ ٹیلی اسکوپ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک گھر کی چھت پر نصب کی گئی ہے۔ موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے اس کیسٹروڈوم کو باقاعدہ ڈھانپا گیا ہے
اسٹرونومر سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی سرپرستی میں پاکستان کی واحد ٹیلی اسکوپ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کراچی کے ماہرین فلکیات نے کیسٹرو ڈوم ٹیلی اسکوپ بنالی جو آسمان پر موجود ہر شے 600 گنا بڑی دکھائی گی
Leave a comment