منگل, 23 اپریل 2024


کراچی، لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

ایمزٹی وی:  کراچی کےعلاقے رنچھوڑ لائن میں واقع لکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment