کراچی : شیرشاہ میں گل بائی پُل پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر سے آئل لیک ہونے کے باعث ہولناک آگ بھڑک اٹھی، حکام نے سٹرک ٹریفک کے لیے بند کردی۔
شہر قائد کے علاقے شرشاہ میں گل بائی پُل پر ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سے لدا ٹینکر نامعلوم وجوہات کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا اور ٹینکر سے ہزاروں لیٹر کروڈ آئل بھی بہے کر ضائع ہوگیا۔
حادثے کے بعد کسی امکانی واقعے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے اعتراف کی سٹرکوں اور آئی آئی چندیگر روڈ کو ٹریفک کہ لئے بند کرنے کے ساتھ ضلع کے تمام واٹر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے باعث قریبی گودام اور متعدد گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوئیں کی وجہ سے علاقے میں سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یاد رہے کہ ایک برس قبل صوبہ پنجاب کےشہربہاولپورمیں احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکےکے نتیجےمیں 140 افراد جاں بحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ 29 رمضان کو ٹینکر میں آگ لگنے سے 140 افرادجاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، واقعہ قومی شاہراہ پر پُل پکی کے قریب اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے تیل لیک ہوا اور لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے وہاں پہنچی تو آئل ٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔