کراچی:وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صفورا چورنگی یونی ورسٹی روڈ پر پولس اور ڈاکوئوں کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچے احسن شیخ کے گھر جا کر بچے کے والد اور خاندان کے دیگر اراکین سے تعزیت کی، ان کا کہنا تھا معصوم بچے کی شہادت پر انہیں نہایت افسوس ہے ،بچےکے والدنےوزیر اعلی کو واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،جس پر ان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ یہ واقع پولس کی تربیتی فقدان کا نتیجہ ہے اس موقع پر صوبائی مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور پی پی پی ایم پی اے نادر مگسی بھی وزیراعلیٰ سندھ کےہمراہ تھے۔