ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی میں غلط انجیکشن لگانے کے باعث ایک اور ننہی کلی مرجھا گئی

کراچی:غلط انجکشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں کورنگی بلال کالونی بنگالی پاڑہ کی رہائشی چار سالہ رضیہ مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے دم توڑ گئی۔ ایکسپریس کے مطابق جناح اسپتال میں رضیہ کے والد اختر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ہفتہ کو خسرہ میں تیز بخار ہوا جس پر وہ بچی کو گھر کے قریب واقع کلینک لے گئے، کلینک پر موجود ڈاکٹر نے بچی کو انجکشن لگایا۔ والد کے مطابق انھوں ںے پوچھا بھی کہ کیا بچی کو انجکشن لگانا انتہائی ضروری ہے؟ لیکن ڈاکٹر نہیں مانے اور انجکشن لگادیا جس کے بعد وہ گھر واپس آگئے، اتوار کی شب ان کی بیٹی کی طبیعت انتہائی تیزی کے ساتھ بگڑی اور وہ فوری طور پر دم توڑ گئی۔ اختر نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ڈاکٹر عمران کے لگائے گئے انجکشن کے باعث ہوئی، رات گئے ننھی رضیہ کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment