جمعہ, 22 نومبر 2024


ماہ دسمبر شکریہ جناح کے نام سے منسوب

کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے 25دسمبر یوم ِ ولادتِ قائد اعظم کی مناسبت سے دسمبر کے مہینے کو رینجرزشکریہ جناح کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد "قائد کے نصب العین" اور ان کی وطن کے لئے انتھک جدوجہد سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔
 
اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ کی طرف سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں صوبے بھر میں قائداعظم کی تصاویر سے مزین بینرز آویزاں کرنا، مختلف کھیلوں کے مقابلے، اسکولوں اور کالجز کے طلباء کے مابین قائد اعظم محمد علی جناح کی جہدو جہد آزادی کی عکاسی کے لیے تقریری، تصویری اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
 
اس کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں امن واک بھی منعقد کیے جانے والے پروگرامز کاحصہ ہیں۔ اس موقع پر اسکول اور کالجوں کے طالب علم قائد اعظم کی رہائش گاہ اور مزار پر حاضری دے کر قائد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان رینجرز (سندھ) کی " رینجرزشکریہ جناح" کی کاوش کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے دسمبر کے مہینے کو قائدِ اعظم کے مہینے کے طورپر شایانِ شان طریقے سے منائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment