جمعہ, 22 نومبر 2024


کوروناوائرس،آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے ہدایت جاری کردی

کراچی: کوروناوائرس کےحوالے سےآغا خان یونیورسٹی اسپتال نے پریس ریلیز جاری کردی ۔کراچی سے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعدمریض کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ مریض کی حالت خطرہ سے باہر اور مستحکم ہے۔
 
جاری کردہ پریس ریلیزمیں بتایا گیاہےکہ انفیکشن کنٹرول پروٹوکول نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ وائرس کسی اور میں منتقل نہیں ہوگا
آغاخان یونیورسٹی اسپتال میں ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا کے متعلق کسی قسم کی غلط خبر یا خوف نہ پھیلایا جائےتمام صورتحال کنٹرول میں ہے۔
 
ہمارے پاس ایڈمٹ دیگر مریضوں کے آپریشن معمول کے مطابق کیے جارہے ہیں
کسی بھی مریض کے لئے ہمارا کلینکل اسٹاف موجود ہے اور ان کی ہیلتھ کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment