منگل, 07 مئی 2024


عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹ 2 جولائی سے جاری کئے جائیںگے

ایمز ٹی وی (کراچی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان عوام کو عید الفطر کے موقع پر نئی کرنسی 2 جولائی سے دینا شروع کی جائے گی ۔ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور کمرشل بینکوں سے شیڈول کے مطابق جاری کیے جائیں گے

اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتراپنے کائونٹرز کے ذریعے 25 جون سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کریں گےاور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یومِ کار تک جاری رہے گا، بڑے شہروں میں واقع کمرشل بینکوں کی 150 مخصوص برانچوں کو ’’سلیکٹ برانچ ‘‘ قرار دیا گیا ہے، جو ایکسپریس سینٹر کے طور پر کام کریں گے اور جہاں سے عام لوگوں کو مقررہ کوٹا کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گی

اس کے علاوہ تمام کمرشل بینکوں کو اپنے صارفین کے لیے خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے، بینک عام لوگوں، کھاتے داروں اورکارپوریٹ صارفین کو 2 جولائی سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنا شروع کر یں گے۔

شناختی کارڈ دکھانے پر ہر فرد کو دس روپے، بیس روپے، اور پچاس روپے کی ایک ایک گڈی جاری کی جائے گی، جبکہ سو روپے کے نئے نوٹ اسٹاک کی دستیابی کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنےسے متعلق کسی خلاف ورزی کی صورت میں بینکوں پر جرمانے بھی کرے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment