ھفتہ, 23 نومبر 2024


وزیرتعلیم سعیدغنی کی زیرصدارت کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن حیدرآبادکااجلاس

حیدرآباد: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ریجن حیدر آباد کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کالجز ڈپارٹمنٹ حیدرآباد میں سال 2020-21 کی ترقیاتی اسکیموں سمیت مجموعی طور پر کالجز میں ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلا س میں وزیر تعلیم سعید غنی نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ تمام اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کام میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں

اجلاس میں سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ،چیف انجینئر حیدر آباد افتخار شیخ و دیگر افسران شریک تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment