جامعہ اردو نے سوشل میڈیا پر چلنے والی پریس ریلیز کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ اردو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جامعہ اردو کے حوالے سے زیرِ گردش خبر سچائی پر مبنی نہیں ہے۔
پریس ریلیز میں
سوشل میڈیا پر چلنے والی پریس ریلیز کے مطابق 16 اگست سے یونیورسٹی میں نئے سیمیسٹر کی کلاسوں کا تدریسی عمل بحال کرنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔
جامعہ اردو یہ واضح کرتی ہے کہ ایسی کوئی پریس ریلیز انتظامیہ کی جانب سے جاری نہیں کی گئی۔