جمعہ, 19 اپریل 2024


جامعہ کراچی میں 2 روزہ عالمی نمائش کاافتتاحی تقریب کل منعقد ہوگی

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بین الاقوامی مرکزبرائےکیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ”صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت“ کے موضوع پر دو روزہ کامسٹیک آئی سی سی بی ایس بین الاقوامی نمائش(8تا9ستمبر) کا کل (بدھ) صبح9بجے افتتاح کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اس دو روزہ بین الاقوامی نمائش کا انعقاد آئی سی سی بی ایس ٹیکنالوجی پارک اینڈ ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر اور او آئی سی کامسٹیک کے باہمی اشتراک سے ہورہا ہے۔جس میں20سے زیادہ نمائش کنندہ شرکت کریں گے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کےترجمان کے مطابق سمپوزیم کی افتتاحی تقریب بدھ کو صبح9بجے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی۔

اس تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سمیت صوبائی وزیرِصحت و بہبودِآبادی ڈاکٹر عزرا فضل پیچو، وزیر اعظم کی نیشنل ٹاسک فورس برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ اور بین الاقوامی مرکز کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی، سیکریٹری یونیورسٹیز ایند بورڈ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر منصور عباس رضوی، چیئر مین حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن عزیز لطیف جمال، چیئر پرسن ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ محترمہ نادرہ پنجوانی صاحبہ اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری بھی خطاب کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment