منگل, 23 اپریل 2024


جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کےتحت دوروزہ بین الاقوامی میڈیاکانفرنس

کراچی: جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ کےتحت دوروزہ بین الاقوامی میڈیاکانفرنس کاآغا ز15 فروری کوہوگا۔

شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی کے اشتراک سے دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب15 فروری2022 ء کو صبح 9:00 بجے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان ِ خصوصی چیئرمین سندھ ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم حسین ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت اور امریکی اسکالرپروفیسرڈاکٹر لی آرٹزکلیدی خطاب کریں گے۔

کانفرنس کے دیگر مقررین میں گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیمامغل،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس،صدرشعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ محمود شامل ہونگی۔

کانفرنس کی اختتام تقریب 16 فروری 2022 ء کو شام 5:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔اختتامی تقریب سے سیمامغل،پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس اور ڈاکٹر فوزیہ ناز بھی خطاب کریں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment