جمعہ, 22 نومبر 2024


سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز کی افتتاحی تقریب

کراچی: انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں بزنس انکیوبیشن سینٹرزکےقیام کےلیےسندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیزکی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی نے تقریب میں ایس ایم آئی یو کے انکیوبیشن سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز کا شراکت دار ہونے کے ناطے ایس ایم آئی یو کا انکیوبیشن سینٹر خاص طور پر نوجوانوں کی رہنمائی اور کاروبار کے مواقع فراہم کرکے بہت اچھا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کا واحد کنسورشیم ہے جس نے انکیوبیشن سینٹرز کے قیام کے لیے ایچ ای سی کی فنڈنگ حاصل کی ہے۔

ایچ ای سی کے فنڈڈ سندھ کنسورشیم آف یونیورسٹیز نے سندھ کی چار یونیورسٹیز میں بزنس انکیوبیشن سینٹرز قائم کیے ہیں۔ جن میںانسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو اور داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

تقریب کی صدارت صدر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ طالب سید نے کی جبکہ تقریب میں چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع، داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، ڈائریکٹر اورک ایس ایم آئی یو ڈاکٹر عامر اقبال عمرانی، ڈائریکٹر مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر انعام بھٹی اور کنسورشیم پارٹنر یونیورسٹیوں کے دیگر عملے اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment