جمعرات, 18 اپریل 2024


این ای ڈی میں ’ما ں جی اسکالرشپس‘ تقسیم

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اسٹوڈنٹ افیئرزکےتعاون سے 105 ضرورت مند طالب علموں کو ماں جی اسکالر شپس تقسیم کی گئیں۔

ماں جی اسکالر شپس کے ذریعے،این ای ڈی میں میرٹ پر داخلہ ملنے پر، اب کو ئی طالب علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔

جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ تقریب کےپہلے روز مہمانِ خصوصی این ای ڈی کے المنائی اور ماں جی اینڈومنٹ فنڈ کے روح رواں آفتاب رضوی تھے اور صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی ۔

تقریب کے دوسرے روز منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مرادمعلی شاہ ناکہنا تھاکہ آفتاب رضوی نے ایک بیج بویا جو ساڑھے سات کروڑ اکٹھا کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے، آئندہ اس درخت کی آبیاری آپ کے ہاتھ ہے

اس موقعے پراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چیئرمین سہیل بشیر کا کہنا تھا کہ آج 105 کو اسکالر شپس دی ہیں آئندہ ہزارطالب علموں کو اسکالر شپ دینے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے این ای ڈی کے المنائی اشرف حبیب اللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو اسکالر شپس دی جارہی ہیں کل آپ کو دوسرے طالب علموں کی مدد کرنی ہے۔

اینڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کہنا تھا کہ سندھ حکومت تعلیم دوستی کی ذمے داری کو نبھا تی رہے گی۔ فیسوں کی مد میں 28فی صد طالب علم ادا کرتے ہیں جب کہ 72فی صد جامعہ خود ادا کرتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں جی اسکالر شپس کے ذریعے،این ای ڈی میں میرٹ پرداخلہ ملنے پر،اب کو ئی طالب علم تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، یہ قابل تحسین و داد عزم ہے۔ اس موقعے پر انھوں نے بیس ملین کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

اینڈومنٹ فنڈ سے متعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں سمیت این ای ڈی المنائی کا ممنون ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آفتاب رضوی اور ان کی اہلیہ نے ایک بیج بویا جو ساڑھے سات کروڑ اکٹھا کرکے ایک تناور درخت بن چکا ہے۔ آئندہ اس درخت کی آبیاری آپ طالب علموں کے ہاتھ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب رضوی کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت بہت سارے طالب
علموں کو معاشی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن ان مسائل کو اپنے مقصد کی راہ میں حائل نہ ہونے دیں۔اسی لیے میں نے سوچا کہ معاشرے کو ذمے دار انسان فراہم کرنے والی ماؤں کے نام ایک اسکالر شپ پروگرام تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا گُر اپنی ماؤں کی عزت کرنے میں ہے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق27جنوری کو منعقدہ اس تقریب میں جامعہ این ڈی کے ضرورت مندطالب علموں کو ناصرف اسکالر شپس سے نوازا گیا بلکہ شیخ الجامعہ سمیت تمام معززین نے اپنی غربت سے کامیابی کی کہانیاں، طالب علموں کو سنا کر ہمت و حوصلے کے بل پراستقامت سے ڈٹ جانے کا درس دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment