جمعہ, 19 اپریل 2024


این ای ڈی سےایوارڈزملناخوش کن لمحہ تھا،فرحت اشتیاق

کراچی :  این ای ڈی یونی ورسٹی کے شعبہ میکینکل کی ASMEسوسائیٹی کے زیر اہتمام کارنیوال کا انعقاد کیا گیا جس کے ایک سیشن میں مشہور ومعروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے اپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں کی کہانی سنا کر طالب علموں کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی کے گُر بتائے۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر، اڈاری اور بن روئے کی مصنفہ فرحت اشتیاق کا کہنا تھا کہ کامیابی کے بعد اپنی جامعہ آنا،اپنے اساتذہ اور طالب علموں سے رابطہ ہونا، قابلِ رشک لمحہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے مختلف چینلزسے ایوارڈز ملے ہیں لیکن این ای ڈی سے ایوارڈ ملنا خوش کن لمحہ تھا۔

یاد رہے مصنفہ این ای ڈی کی سول انجینئر ہیں۔ڈین فیکلٹی آف میکنیکل اینڈ مینو فیکچرنگ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹرسید عامر اقبال کا کہنا تھا کہASME جیسے پلیٹ فارم ناصرف طالب علموں کو اعتماد بخشتے ہیں بلکہ معاشرہ شناسی کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔فیکلٹی ایڈوائزرپروفیسر ڈاکٹر معاذ اختر کا کہنا تھا کہ ASME ہم نصابی سرگرمیوں کا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے طالب علموں کو روزمرہ زندگی کی تیاری کروائی جاتی ہے۔

اس موقع پر رجسٹرارجامعہ این ای ڈی سید غضنفر حسین نقوی بھی موجود تھے۔کارنیوال کے تحت شارک ٹینک سیشن میں طالب علموں نے اپنے پروجیکٹس کی نمائش بھی کی، جنھیں انڈسٹری سے آئے ماہرین نے سراہا۔ دوسری جانب جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اوریک کے بزنس انکیبوبیشن سینٹر اور این ای ڈی انٹرپرنورشپ سوسائیٹی کے تحت ”آئیڈیا ٹینک“کے عنوان سے بوٹ کیمپ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

کمیونیکیشن مینیجر اوریک کے مطابق اس سیشن میں کاروباری شخصیت کریم اور کاروان کے بانی سید اظہر،وزیٹنگ فیکلٹی آئی او بی ایم عابد اقبال،بانی BEETEEتحریم شکیل، اسٹارٹ اپ کمپنی اسد اکیڈمی،یوٹیک کے بانی اونیس علی اورچیف آپریٹنگ آفیسر COO of Y Pay محمد فرقان قدوائی نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹر ریاض الدین اور مینیجر انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر سندس کا کہنا تھا کہ اسپیکرز نے اس سیشن میں طالب علموں سے اپنے تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ آئیڈیاز کو کاروبار میں کیسے تبدیل کیا جاسکتا ہیاس بوٹ کیمپ میں انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ و طالب علموں نے شرکت کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment