اتوار, 03 مارچ 2024


سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانےکی نئی تاریخ کااعلان

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانےکی نئی تاریخ کااعلان کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے سائنس اور جنرل گروپ ریگولرجماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2024ء کیلئے انرولمنٹ /آن لائن انرولمنٹ فارم لیٹ فیس2500 روپے کیساتھ 30جنوری سے آخری تاریخ آنے تک جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ جن اسکولوں نے ابھی تک طلباء و طالبات کے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرائے ہیں وہ جلد از جلد انرولمنٹ فارم جمع کرا دیں اس کے بعد تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان بھی بغیر کسی فیس کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق انرولمنٹ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment