بدھ, 18 دسمبر 2024


پاکستان پیپلزپارٹی کی سست انٹرنیٹ اورفائروال پرحکومت پرسخت تنقید

پیپلز پارٹی نےقومی اسمبلی اجلاس میں سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سست انٹرنیٹ اور فائر وال پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کردیا گیا ہے۔ وزارت بدحالی کا شکار ہے۔ یہ کون سی فائر وال ہے ہم کس سے جواب لیں۔

عبدالقادر پٹیل نے سوال کیا گیا کہ انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا گیا ہے۔ آئی ٹی سے جڑے لوگوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔ اتنی بدحالی کبھی کسی وزارت کی نہیں دیکھی جتنی اب ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے کابینہ ڈویژن نے کہا کہ وزارت داخلہ جونہی کہے گی حالات ٹھیک ہیں ہم ایکس کھول دیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment