وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے سائنسی نمائش کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی تعلیمی بورڈ کےتحت سائنسی مقابلوں میں انٹر میڈیٹ کی سطح پر طلبا و طالبات نے بھر پور حصہ لیا
،
کیمسٹری ، فزکس ، بیالوجی ، کمپوٹر سائنس اور ریاضی سے متعلق اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے نمائشی سٹالز بھی لگائے ۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک، ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی اور ڈائریکٹر رجسٹریشن فاطمہ طاہرہ نے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔