بدھ, 18 دسمبر 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس گھٹ کرایک لاکھ 15 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 485پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 15 ہزار 346 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اس کے بعد ہنڈریڈ انڈکیس میں 1385پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 13 ہزار 475 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سامنے آنے والے اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں جاری کھاتے کا سرپلس مالیت فروری 2015 (نو سال آٹھ ماہ) کی بلند ترین سطح پر رہا، نومبر میں جاری کھاتے کا توازن 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فاضل رہا، نومبر کا فاضل جاری کھاتہ فروری 2015 کے فاضل جاری کھاتے کے بعد تاریخی بلند سطح پر ہے۔

فروری 2015 میں جاری کھاتہ 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا، رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جاری کھاتہ 94 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، مالی سال 2023-24 کی اسی مدت میں جاری کھاتے کو ایک ارب 67 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، جاری کھاتے کے خسارے کو کم کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات نے اہم کردار ادا کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment