بدھ, 25 دسمبر 2024


ایس ایم لاءکے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت مل گئی

سندھ ہائی کورٹ نے ایس ایم لا کے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی۔

ہائیکورٹ میں ایس ایم لا کالج کے طلبا کو امتحان سے روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر مجتبی سہیل راجہ نے مؤقف دیا کہ بی اے لا پارٹ 2 کے آج دوپہر 2 بجے امتحانات ہیں، جامعہ کراچی کی جانب سے طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو جولائی میں سپلیمنٹری امتحانات میں شرکت کی بنیاد پر سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی، جامعہ کراچی کو طلبا کو امتحانات سے روکنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے ایس ایم لاء کے طلباء کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر طلباء کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دی دیا۔

ایس ایم لاء کالج کے 4 طلبا نے امتحانات میں شرکت سے روکنے کےخلاف ہائیکورٹ اپیل دائر کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment