کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کااعلان کردیا۔
چیئرمینانٹر بورڈ کراچی پروفیسر امیر حسین قادری کی ہدایت پر انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کیا گیاہے۔
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 31ہزار 267 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 30ہزار528 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 23ہزار 391 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 22ہزار 973 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 17ہزار 690 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 17ہزار 375 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔
آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2ہزار 268 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 2ہزار 80امیدوار امتحانات میں شریک ہوئےکامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 1ہزار 651امیدواررجسٹرڈ ہوئے، 1ہزار 570 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے
ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 194امیدواررجسٹرڈ ہوئے، 190امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ۔
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔