بدھ, 25 دسمبر 2024


سائرہ یوسف کی ایک غیرمعمولی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی ایک غیر معمولی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے ہر طرف ہلچل مچادی ہے۔

ویڈیو میں سائرہ کو ایک سپر اسٹور میں داخل ہوتے اور خریداری کیلئے اسٹور کے ایک سے دوسرے حصے میں گردش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔لیکن اس ویڈیو کا سب سے حیران کن لمحہ وہ ہے جب سائرہ ایک ریک کے قریب رکتی ہیں، چاروں طرف نظر ڈالتی ہیں، اور پھر ہوڈی سے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئے چاکلیٹس کے ڈبوں کو اپنے بیگ میں رکھ لیتی ہیں۔ اس کے بعد وہ جلدی سے اسٹور سے باہر نکل جاتی ہیں۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیرت اور تشویش میں مبتلا ہیں کہ اداکارہ بھلا اس طرح چوری کیسے کر سکتی ہیں۔

کچھ لوگ اسے حقیقت ماننے کو تیار نہیں ہیں اور اسے کسی اشتہاری مہم کا حصہ یا مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

سائرہ کے اس منفرد انداز نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا ہے اور لوگ ان کے اس رویے پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment