کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونےکا بھاؤ 685 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33ہزار 711 روپے ہوگیا ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2614 ڈالر فی اونس ہے