انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے قائم مقام چیئرمین اور گریڈ 19 کے افسر امیر حسین قادری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے قائم مقام چیئرمین کو این او سی کے بغیر برطانیہ جانے پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی جگہ میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ کو چیئرمین انٹر بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، امیر حسین قادری سکریٹری کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
واضح رہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز ایڈہاک ازم کا شکار ہیں۔ چیئرمین، کنٹرولرز، سکریٹریز اور آڈٹ افسران قائم مقام ہیں جس کا اثر نتائج پر پڑ رہا ہے۔