اتوار, 28 اپریل 2024


مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ایمز ٹی وی (کراچی) بانی پاکستان محمد علی جناح کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 80 چاک و چوبند کیڈٹس نے بانی پاکستان کی آخری آرام گاہ کے نظم و نسق کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میجر جنرل ندیم رضا تھے جنھوں نے تلاوت قرآن کے بعد مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ میجر جنرل ندیم رضا نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے آفیسرز اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment