اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیس کی سماعت

ایمزٹی وی ( کرا چی )پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی،اس موقع پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کیسز میں سابق چیرمین معین آفتاب سمیت 64 ملزمان نامزد ہیں، ملزمان نے من پسند ڈیلرز کو فائدہ پہنچانے کے لئے سستے داموں مصنوعات فروخت کیں اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب ملزمان کے وکیل کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment