ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے گلین میگراتھ کی 289 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
وہ ہوم گراؤنڈ پر دنیا کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ۔ مانچسٹر ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن نے پاکستان کے اظہر علی کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔ اینڈرسن کی ہوم گراؤنڈ پر وکٹوں کی تعداد 291 ہوچکی ۔ انہوں نے آسٹریلوی تیز گیند باز گلین میگراتھ کا ریکارڈ توڑا ۔ جیمز اینڈرسن سے پہلے اس ریکارڈ پر 289 شکار کیساتھ گلین میگراتھ کا قبضہ تھا ۔
اینڈرسن 458 وکٹوں کیساتھ انگلینڈ کے نمبرون اور دنیا کے چھٹے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز سابق کپتان عمران خان کے پاس ہے ۔ عمران نے خان نے اپنی 362 ٹیسٹ وکٹوں میں سے 163اپنی سرزمین پر حاصل کیں۔