ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتیوں کی ہار جیت کشمیر کے نام

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستانی باکسرعلومی کریم شاہین نے ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ میں بھارتی باکسر چاروں شانے چِت کر کے اپنی جیت کو کشمیری عوام کے نام کردی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیسرے بڑے مکس مارشل آرٹس فائٹنگ ایونٹ ورلڈ سیریز آف فائٹنگ گلوبل چیمپئین شپ کا سالانہ مقابلے فلپائن میں جاری ہیں،باکسنگ کے معرکےمیں پاکستان کے باکسرعلومی کریم شاہین نے ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اور مسلسل چار سے ایونٹ میں ناقابلِ شکست یدوندر سنگھ کو دن میں تارے دِکھا دیے اور بھارتی باکسر کو شکست دھول چٹا دی،دوسری جانب علومی کے ساتھ دوسرے پاکستانی فائٹر احمد مجتبیٰ نے بھی فلپائن کے نیل لارانوو کو شکست دے دی ہے۔ ایونٹ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد پاکستانی باکسر علاوی کریم شاہین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایونٹ میں کامیابی کو اللہ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت اور پریکٹس کے دوران ان کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت سے متعلق مسلسل خبریں مل رہی تھیں اور ایونٹ میں اُن کے مدمقابل بھارتی باکسر تھے جس کے لیے انہوں نے کافی محنت کرکے چار سال سے ناقابل شکست بھارتی باکسرکو شکست دے کر اپنی کامیابی کشمیری عوام کے نام کی۔ 25 سالہ علومی کریم شاہین کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ ملک کے سب سے بہترین مکس مارشل آرٹس فائٹر علوی کریم کا تعلق گلگت بلتستان ہے،ان کے بڑے بھائی احتشام کریم بھی سابق مکس مارشل آرٹس فائٹر ہیں اور اسلام آباد میں اپنا فائٹنگ کلب چلاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment