ھفتہ, 23 نومبر 2024


روما نے لیور پول کو دو ایک سے ہرا دہا

ایمزٹی وی (کھیل) امریکا میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں روما کی ٹیم نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ہے ۔ امریکا میں ہونے والے فٹبال میچ میں روما اور لیور پول کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔ روما نے حریف ٹیم کیخلاف تیسویں منٹ میں پہلا گول سکور کر کے برتری حاصل کرلی ۔ لیور پول نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور پینتالیس ویں منٹ میں گیند کو جال کا راستہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا ۔ روما نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور تریسٹھ ویں منٹ میں دوسرا گول سکور کر دیا ۔ اس کے بعد مخاف ٹیم مزید گول داغنے میں ناکام رہی ۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈن اور محمد صالح نے ایک ایک گول کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment