ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 297 پرڈھیر

ایمزٹی وی(کھیل) برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دو سو ستانوے رنز پر آؤٹ ہونے کیساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا، پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

برمنگھم ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی فاسٹ بولرز کے نام رہا، تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے بازوں کی چل نہ سکی، پچھتر رنز کے اسکور پر انگلش ٹیم کی تین اہم وکٹیں حاصل کرکے پاکستان نے پہلا جھٹکا دیا۔ گیری بیلانس نے انگلینڈ کو مستحکم پوزیشن میں لانے کیلئے جیمز ونس اور معین علی کیساتھ پارٹنرشپ قائم کی، بیلانس اور معین علی نے نصف سنچریاں بنائیں، نصف سنچری میکرز کے آؤٹ ہوتے ہی انگلش ٹیم زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹہر نہ سکی اور دو سو ستانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے اپنی دھاک بیٹھا دی، انگلش ٹیم کا اختتام بھی سہیل خان کے ہاتھوں ہوا جب جیمز اینڈرسن تیرہ رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے،پانچ سال بعد کم بیک میں سہیل خان نے پانچ کھلاڑیوں کو شکار بنایا، خوشی میں پش اپ لگائیں۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے پانچ، راحت علی اور محمد عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment