ھفتہ, 23 نومبر 2024


انتظارکی گھڑیاں ختم،ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

ایمزٹی وی (کھیل) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں سجے گا کھیلوں کا سب سے بڑا میدان ، میگا ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی ، ایونٹ میں 7 قومی ایتھلیٹس پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے میلے ریو اولمپکس کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ۔ چند گھنٹوں کے بعد شائقین کھیل کی تمام تر توجہ کا مرکز ریو ڈی جنیرو میں واقع مارکانہ سٹیڈیم ہوگا جہاں اولمپکس 2016 کی افتتاحی تقریب ہوگی ۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں نہ صرف میزبان ملک برازیل بلکہ شریک ممالک کی ثقافت کی بھی عکاسی کی جائے گی ۔ تقریب کے اختتام پر روایتی طور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جس کی دو مرتبہ ریہرسل بھی کی جا چکی ہے ۔ اولمپکس مشعل کو میزبان ملک کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کا چکر بھی لگوایا گیا ۔ میگا ایونٹ سے قبل اہم عمارتوں اور سٹیڈیمز کو رنگ برنگی جدید روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے 7 اتھلیٹس ، ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔ پاکستانی شائقین اولمپکس کی یہ تقریب آج رات چار بجے اپنے ٹی وی سیٹ پر دیکھ سکیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment