ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستانی فوج سے تربیت یافتہ کھلاڑی ریواولمپکس میں۔۔۔۔۔

ایمزٹی وی(کھیل) ریو اولمپکس میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی دستے میں شامل دو نشانہ باز کھلاڑیوں نے پاکستان آرمی سے تربیت حاصل کی ہے،دونوں کھلاڑی اپنی جیت کو پاکستان فوج کے نام کرنے کو بے تاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی میں شامل دو نشانے باز کھلاڑی 29 سالہ غلام مصطفیٰ بشیر اور 21 سالہ طالبہ منحال سہیل بھی شامل ہیں،دونوں نوجوان ریو اولمپک کے ’’شوٹنگ ایونٹ‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستانی نیوی فوج کے زیر نگرانی نشانے بازی میں مہارت حاصل کی ہے۔

واضح رہے غلام مصطفیٰ بشیر مردوں کے ہونے والے 25 میٹر ’’رپیڈ فائر پستول‘‘ جب کہ منحال سہیل خواتین کے 10 میٹر ’’ایئر رائفل‘‘ میں حصیہ لیں گی،دونوں ماہر نشانہ بازوں کو پاکستان نیوی کی تربیت حاصل ہے۔

غلام مصطفیٰ نیوی کے ملازم ہیں جب کہ منحال سہیل پاکستان نیوی آفیسر کی صاحبزادی ہیں،منحال سہیل نے تربیت نیوی کےگرمیوں کی تعطیلات میں لگائے ایک کیمپ میں حاصل کی،یہ کیمپ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں لگایا گیا تھا۔کیمپ میں تربیت کے بعد منحال سہیل نے ایشیاء میں ہونے والے کئی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں،اولمپک کھیلوں میں شرکت کو انہوں نے زندگی کا سب سے حسین اور نادر موقع قرار دیا اسی طرح پاکستانی دستے میں شامل غلام مصطفیٰ نے غیر ملکی خبر رساں ایجینسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے شعبے میں پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے اس شعبے میں سب سے پہلے الیکٹرانک ٹارگٹ کی تکنیک کو متعارف کرایا اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس میں جدت لاتے رہے۔

خیال رہے پاک فوج کے ادارے اور اُن کی تربیت مایوس کھلاڑیوں کے لیے واحد امید بنتی جا رہی ہے بالخصوص اُس وقت جب کہ حکومتی اور نجی ادارے ذبوں حالی کا شکار ہیں تو ایسے میں پاک فوج کی تربیت کھلاڑیوں کے بلند حوصلے اور مہارت کا باعث بنتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment