ایمزٹی وی(کھیل) جیمز اینڈرسن نے بھارت کے ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی، یاسرشاہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ ٹین میں صرف مصباح الحق موجود یے، یونس خان ابتدائی دس کھلاڑیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے۔
قومی ٹیم کا براہ راست نمبر ون ٹیم بنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، ایجبسٹن میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ گرگئی جبکہ انگلش کھلاڑیوں کی رینکنگ بہتر ہوگئی ہے برمنگھم ٹیسٹ جیت کر پاکستان تاریخ میں پہلی بار ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما سکتا تھا لیکن ایک سو اکتالیس رنز کی شکست سے خواب ادھورا رہ گیا۔ اب معاملہ بھارت اورسری لنکا کےہاتھ میں چلاگیا، بھارت کو ویسٹ انڈیز سے ہارنا اور سری لنکا کو آسٹریلیا سے جیتنا ہوگا، پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہوگی۔
تیسرے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی نے یاسر شاہ کو رینکنگ میں پانچویں نمبر پر دھکیل دیا، یاسر شاہ گذشتہ دو میچز میں صرف چار وکٹیں لے سکے۔ بیٹسمنوں کے فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹون اسمتھ پہلے نمبر پر ہیں، انگلش بیٹسمین جو روٹ کا دوسرا اور کیوی کپتان کین ولیم سن تیسرے نمبر پر ہیں۔ آؤٹ آف فارم یونس خان بھی لمبے عرصے کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے اور دو درجے تنزلی کے بعد یونس کا بارہویں نمبر ہے۔ اسد شفیق بھی تنزلی کے بعد سولہویں نمبر پر چلے گئے جبکہ اظہر علی اٹھارہویں اور سرفراز احمد انیسویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹاپ ٹین بلے بازوں میں مصباح الحق واحد پاکستانی ہیں، مصباح کا آٹھواں نمبر ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 112 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 108 پوائنٹس کیساتھ چوتھے جب کہ نیوزی لینڈ کے98، جنوبی افریقہ کے 92، سری لنکا کے 85، ویسٹ انڈیز کے اور بنگلہ دیش کے 57 پوائٹس ہیں۔