ھفتہ, 23 نومبر 2024


ریو اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل امریکا کے نام

ایمزٹی وی(کھیل) ریو اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل امریکا کے نام رہا جبکہ آسٹریلیا اورہنگری دو گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہیں، چین تاحال کوئی طلائی تمغہ نہیں جیت سکا۔ ریو اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ امریکا کی شوٹر نے جیت لیا، خواتین کی دس میٹر ائیر رائفل شوٹنگ مقابلوں میں امریکا کی ورگینیا تھریشر نے چینی شوٹرز کو پیچھے چھوڑا، سوئمنگ کے چار ضرب سو میٹر فری اسٹائل خواتین مقابلے میں آسٹریلیا سوئمر نے میدان مار لیا۔

آسٹریلیا ہی کے سوئمر نے مردوں کی چار سو میٹر فری اسٹائل میں طلائی تمغہ جیتا، روس نے بھی ریو اولمپکس نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا، مردوں کی ساٹھ کلو گرام جوڈو کیٹگری میں روسی ایتھلیٹ نے گولڈ میڈل جیتا، پانچ ہزارا میٹر سائیکنگ ایونٹ میں بیلجیئم کے رائیڈر نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ہنگری دو طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے، ہنگری نے سوئمنگ اور فینسنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیے، حیران کن طور پر چین تاحال ایک بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب نہ ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment