ھفتہ, 23 نومبر 2024


دوسراون ڈے،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنےکافیصلہ

ایمزٹی وی(کھیل) دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پانچ ایک روز میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے جب کہ لارڈز میں اچھا ریکارڈ رکھنے والی پاکستانی ٹیم اس برتری کو برابر کرنے کے لیے بے تاب نظر آتی ہے۔

دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں سمیع اسلم ،یاسر شاہ اور حسن علی کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے جب کہ محمد حفیظ، محمد نواز اور عمر گل کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان اظہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیم میں کی گئی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس عزم کا اظہار کیا دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کریں گے،آج کے میچ میں انگلینڈ کو بڑا اور مشکل ہدف دیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے اور پاکستان ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے تا کہ بڑے مارجن سے فتح یاب ہوتے۔

واضح رہے ساؤتھ مپٹن میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں بارش کے باعث انگلینڈ پاکستان کو بآسانی شکست دینے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment