ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی.
تفصیلات کےمطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہوگئی.
سمیع اسلم 1رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے شرجیل خان، اظہر علی، حسن علی اور یاسر شاہ کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے،دیگر بیٹسمینوں میں بابر اعظم 30، شعیب ملک 28رنز بنا کر قابل ذکر رہے،جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر6،6رنز بنا سکے.
سرفراز احمد105اور عماد وسیم 63 رنرز کی بدولت پاکستان ٹیم251 بناسکی.سرفرازاحمد لارڈز میں سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بھی بن گئے.
انہوں نے 130بالز پر 6چوکوں کی مدد سے 105رنز بنائے،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری تھی.
انگلینڈ نےاننگز کا آغازکیا توبغیر کسی رن کے ان کا پہلا کھلاڑی پویلین لوٹ گیا اور 35 رنز پر انگلینڈ کی دو وکٹیں گر گئی تھیں.
مورگن اور جو روٹ نے112رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کےخلاف فتح کو آسان بنا دیا،جوروٹ89اور مورگن نے68رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں،بین اسٹوکس نے42رنز بنائے.
انگلش ٹیم نے 251رنز کا ہدف6وکٹوںکے نقصان پر 15گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا.
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے دو جبکہ وہاب ریاض، محمد عامر،حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.