ھفتہ, 23 نومبر 2024


آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری

ایمز ٹی وی (کھیل) آئی سی سی کی جاری کردہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تبدیلی آگئی۔ بولرز اور بیٹسمینوں کی ٹاپ ٹین لسٹ میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تبدیلی رونما ہوگئی۔ دس بہترین بلےبازوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ انگلش کھلاڑی جو روٹ کی پرفارمنس انھیں چوتھی پوزیشن پر لے آئی۔ اظہرعلی تینتیسویں اور سرفراز احمد درجہ بندی میں بہتری کے بعد انتالیسویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہ بنا سکا۔ جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز بدستور سرفہرست ہیں جب کہ بھارت کے تین کھلاڑی ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 10 بہترین بولرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا تاہم محمد عرفان کا گیارہواں نمبر ہے جب کہ آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی ابتدائی 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment