ھفتہ, 23 نومبر 2024


اظہر علی کا کپتانی چھوڑنے کا امکان

ایمزز ٹی وی (کھیل) انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اظہر علی نے پی سی بی کے مشورے پر قومی ٹیم کی قیادت سے دستبرار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لندن میں موجود اظہر علی نے کپتانی کے معاملے پر اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کی ہے اور پی سی بی کے مشورے سے کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اظہرعلی کی جانب سے 10 ستمبر کو وطن واپسی کے بعد قومی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان متوقع ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف یو اے ای میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفرازاحمد کپتان ہوں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment