ایمزٹی وی (کھیل) مکی آرتھر کو محدود اوورز کی کرکٹ میں بہتر مستقبل کیلیے امید کی کرنیں نظر آنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں شکستوں کے باوجود کچھ مثبت چیزیں بھی دکھائی دی ہیں۔
مشکل ٹور میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہو گیا، یہ جاننے میں بھی مدد ملی کہ جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلیے آئندہ پلان میں کس کرکٹرز کو کس کردارکیلیے آزمایا جا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ بڑی خوش کی بات ہے کہ چند ایسے پلیئرز نظر میں آگئے جنھیں لے کر آگے جا سکتے ہیں، میں انگلینڈ کیخلاف واحد ٹوئنٹی20میں ٹیم کے جارحانہ انداز اور کارکردگی پر بہت خوش ہوں، مکی آرتھر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں بہتری لانے کیلیے تینوں شعبوں میں بہت کام کرنا باقی ہے۔
یہ سفر قطعی طور پر آسان نہیں ہوگا، محدود اوورز کی کرکٹ میں سخت جان حریف ویسٹ انڈیز کا یواے ای میں سامنا کرنے کیلیے اچھی پلاننگ اور درست کمبی نیشن کی ضرورت ہوگی،بعدازاں آسٹریلیا کا اسی کی سرزمین پر مقابلہ کرنے کیلیے بھی صلاحیتوں سے بڑھ کر کھیل پیش کرنا ہوگا۔